Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / حج سے قبل مکہ مکرمہ میں بارانِ رحمت

حج سے قبل مکہ مکرمہ میں بارانِ رحمت

ریاض ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مکہ مکرمہ اور اطراف میں واقع دیگر مقامات مقدسہ میں آج ہلکی اور درمیانی نوعیت کی بارش ہوئی جس کے بعد موسم تھوڑا خوش گوار ہو گیا۔سعودی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری تصاویر میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے عازمین حج بارش میں چلتے پھرتے دکھائی دے رہے ہیں۔محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں میں تبوک تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی توقع ظاہر کی ہے جب کہ مشرقی صوبے ، ریاض اور قصیم میں مٹی کی آندھی چلنے کا امکان ہے۔سعودی عرب میں گذشتہ دو ماہ سے جاری جھلسادینے والی شدید گرمی کی لہر کے سبب عوام کو سخت مشکلات درپیش تھیں اس دوران بعض علاقوں میں اچانک بارش کے سبب عارضی طور پر راحت حاصل ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہیکہ آئندہ چند دنوں کے دوران ملک کے اکثر حصوں میں ہلکی یا موسلادھار بارش کے ساتھ موسم میں خوشگوار تبدیلی ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT