Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حج فارمس کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

حج فارمس کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

عادل آباد 20 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حج فارمس کے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے حج کمیٹی کی جانب سے 2 مارچ تک حج فارمس قبول کئے جارہے ہیں۔ یہ بات ضلع عادل آباد حج کمیٹی کے امیدواروں میں خواجہ عارف احمد، مسٹر شاہد احمد توکل نے بتایا کہ صاحب استطاعت افراد جو کسی وجہ سے اپنا حج فارم داخل نہ کرسکے ہوں اس سنہری موقع کا فائدہ اُٹھ

عادل آباد 20 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حج فارمس کے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے حج کمیٹی کی جانب سے 2 مارچ تک حج فارمس قبول کئے جارہے ہیں۔ یہ بات ضلع عادل آباد حج کمیٹی کے امیدواروں میں خواجہ عارف احمد، مسٹر شاہد احمد توکل نے بتایا کہ صاحب استطاعت افراد جو کسی وجہ سے اپنا حج فارم داخل نہ کرسکے ہوں اس سنہری موقع کا فائدہ اُٹھانے کی خواہش کی ہے۔ ضلع عادل آباد حج سوسائٹی کے افراد بہترین رہنمائی اور تعاون کررہے ہیں۔ حج زندگی میں اہل ثروت پر ایک بار فرض ہے۔ یہ مالی اور بدنی عبادت ہے۔ حج بیت اللہ، اللہ کی عظیم الشان عبادت ہے جس میں جسمانی مشقت، روح کا تزکیہ، ہجرت کا عکس، جہاد کی مشقت، عاشقانہ طواف کی ادا سے دل نواز، قربانی کا والہانہ انداز، تلبیہ و توحید کا ترانہ اور دعا کی آہ و زاری بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ جو افراد اپنے تکمیل شدہ حج درخواست فارمس سوسائٹی کے ذمہ داروں کے ذریعہ ریاستی حج کمیٹی میں داخل کئے تھے، ان کے کور نمبر آچکے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ضلع حج سوسائٹی کے امیدواروں سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT