Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / حج مصارف کی دوسری قسط ادا کرنے کی تاریخ میں 10جولائی تک توسیع

حج مصارف کی دوسری قسط ادا کرنے کی تاریخ میں 10جولائی تک توسیع

حیدرآباد۔ 20۔ جون۔ ( سیاست نیوز) پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل افسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ حج 2017کے لئے حج مصارف کی دوسری قسط جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 10جولائی تک توسیع کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک کے باعث عازمین کو حج مصارف کی رقم جمع کروانے میں دشواری ہورہی ہے جس کے پیش نظر مرکزی حج کمیٹی سے آخری تاریخ میں توسیع کرنے کے لئے نمائندگی کی گئی تھی’ چنانچہ آخری تاریخ جو 19جون تھی اس میں توسیع کی گئی ہے اور اب آخری تاریخ 10جولائی ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ عازمین کو گرین زمرہ کے تحت فی کس 1,54,150 روپئے ادا کرنے ہوں گے اور عزیزیہ زمرہ کے تحت فی عازم حج 1,20,800/- روپئے ادا کرنے ہوں گے ۔ شیر خوار بچوں کا کرایہ فی کس 12,650/- روپئے ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ عازمین پہلی قسط کے طور پر 81,000/-بینک میں جمع کرواچکے ہیں اس طرح ان کو گرین زمرہ میں جملہ 2,35,150 روپئے اور عزیزیہ زمرہ کے لئے 2,01,800 روپئے کے مصارف عائد ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ جن عازمین کا رباط میں قیام کے لئے انتخاب ہوچکا ہے ‘ان کو دوسری قسط میں صرف 75,900 روپئے ادا کرنے ہوں گے ۔ جو عازمین اسلامک ڈولپمنٹ بینک کے ذریعہ قربانی ادا کرنے کے خواہش مند ہوں ان کو فی کس 8,000/-روپئے زیادہ ادا کرنے ہوں گے ۔اس طرح قربانی کی رقم یہیں جمع کروانے والے عازمین کو گرین زمرہ میں 1,62,`50روپئے اور عزیزیہ زمرہ میں 1,28,800روپئے اور رباط کے عازمین کے لئے 83,900 روپئے ادا کرنے ہوں گے ۔اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی مزید بتایاکہ شیعہ عازمین حج کو جن کے لئے جحفہ میقات ہوگی مزید 100سعودی ریال یعنی 1,739/- روپئے زیادہ ادا کرنے ہوں گے ۔پروفیسر ایس اے شکو رنے عازمین سے خواہش کی ہے کہ وہ حج مصارف کی دوسری قسط کی رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر “Fee Type 25 ” 32175020010 میں یا پھر یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 318702010406009 میں یا راست آن لائین www.hajcommitte.gov.inمیں جمع کروائیں۔

TOPPOPULARRECENT