Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / حج والینٹرس کی ملازمت کے لیے رقم اینٹھنے والا شخص گرفتار

حج والینٹرس کی ملازمت کے لیے رقم اینٹھنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد۔/4ستمبر، ( سیاست نیوز) حج والینٹرس کی حیثیت سے سعودی عرب میں ملازمت فراہم کرانے کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو دھوکہ دینے والے ایک شخص کو مغلپورہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد شاہنواز ساکن مغلپورہ نے مبینہ طور پر 48 مقامی افراد بشمول نوجوانوں کے پاسپورٹس حاصل کرتے ہوئے حج 2015 میں حج والینٹرس کی حیثیت سے ملازمت فراہم کرنے کا دعویٰ کیا اور ان سے 6000 روپئے فی کس نقد رقم بھی حاصل کی۔ انسپکٹر مغلپورہ مسٹر دیویندر نے بتایا کہ شاہنواز نے نوجوانوں کو دھوکہ دینے کی غرض سے ان کے پاسپورٹس حاصل کئے تھے اور نقد رقم بھی حاصل کرکے دھوکہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد نے پولیس سے اس سلسلہ میں 26اگسٹ کو شکایت درج کروائی تھی جس کے نتیجہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے شاہنواز کی تلاش شروع کردی گئی۔ پولیس نے آج ملزم شاہنواز کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 48پاسپورٹس برآمد کرتے ہوئے پاسپورٹس متعلقہ متاثرہ نوجوانوں کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT