Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / حج والینٹر بنانے کا جھانسہ ، 60 ہزار روپئے ہڑپ لیے

حج والینٹر بنانے کا جھانسہ ، 60 ہزار روپئے ہڑپ لیے

وقف بورڈ کے ایک ملازم کے خلاف پروفیسر ایس اے شکور سے شکایت
حیدرآباد۔6۔ فروری (سیاست نیوز) حج والینٹر کی حیثیت سے سعودی عرب روانہ کرنے کا لالچ دے کر وقف بورڈ کے ایک ملازم نے 60,000 روپئے ہڑپ کرلئے ہیں۔ یہ معاملہ آج اس وقت منظر عام پر آیا جب پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے عبدالجبار نامی شخص نے اگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور سے ملاقات کرتے ہوئے شکایت کی کہ گزشتہ سال حج کے موقع پر وقف بورڈ کے ایک ملازم نے حج والینٹر مقرر کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے 60,000 روپئے حاصل کئے ۔ حج کی تکمیل کے بعد وہ رقم کی واپسی سے انکار کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں فون پر بھی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ بطور ثبوت موجود ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وقف بورڈ کا ملازم سیکوریٹی سیکشن میں آؤٹ سورسنگ پر ہے۔ عبدالجبار نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے واقف کرایا اور یہ معاملہ صدرنشین وقف بورڈ اور سی ای او سے رجوع کیا جارہا ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے وضاحت کی کہ حج کمیٹی کی جانب سے حج والینٹرس کی روانگی کا کوئی انتظام نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ حج والینٹرس یا پھر ویٹنگ لسٹ میں نام کی منظوری کا لالچ دیتے ہوئے رقومات حاصل کرنے والوں سے عوام کو چوکس رہنا چاہئے ۔ اس طرح کی دھوکہ دہی کے لئے حج کمیٹی ذمہ دار نہیں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT