Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / حج ویٹنگ لسٹ سے 800 درخواست گذاروں کا انتخاب،جلد از جلد پاسپورٹ اور اقرار نامہ داخل کرنے کی ہدایت

حج ویٹنگ لسٹ سے 800 درخواست گذاروں کا انتخاب،جلد از جلد پاسپورٹ اور اقرار نامہ داخل کرنے کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ حج 2014 کے لیے ریاست سے جملہ 594 عازمین حج کا ویٹنگ لسٹ میں سے انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بعض منتخب درخواست گذاروں کی جانب سے سفر حج منسوخ کئے جانے کے باعث یہ انتخاب عمل میں آیا ۔ آئندہ مزید منتخب عازمین کے سفر حج کی منسوخی متوقع ہے ۔ اس صورت میں اور بھی چند نشستیں فراہم ہوسکتی ہیں۔ اس لیے ویٹنگ لسٹ کے تحت سیرئیل نمبر 800 تک کے امیدواروں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اندرون ایک ہفتہ اپنے پاسپورٹ ، ایک عدد فوٹو ایک اقرار نامہ کے ساتھ دفتر حج کمیٹی ، حج ہاوز نامپلی میں داخل کردیں ۔ یہ دستاویزات دفتر حج کمیٹی میں محفوظ رکھی جائیں گی اور جیسے ہی ان کے کور نمبر کی توثیق ہوجائے تو ان درخواست گزاروں کو ان کی متعینہ حج کی رقم بینک میں داخل کر کے اس کی پے ان سلپ مرکزی حج کمیٹی کو روانہ کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ویٹنگ لسٹ کے یہ درخواست گزار عدم انتخاب کی صورت میں کسی قسم کا ادعا نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی حج کمیٹی کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے ان عازمین سے مزید خواہش کی ہے کہ وہ اپنے اوریجنل پاسپورٹ کے ہمراہ ایک اقرار نامہ اور ایک عدد کلر فوٹو جس کا بیک گراونڈ سفید ہو اور جس میں چہرہ کا 70 فیصد حصہ اور کندھوں کا 30 فیصد حصہ نظر آتا ہو دفتر حج کمیٹی میں داخل کریں ۔ خواتین کی تصویر میں کان بھی نظر آنے چاہئیں ۔ تفصیلات دفتر حج کمیٹی واقع حج ہاوز نامپلی حیدرآباد فون نمبر 040-23298793 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ اقرار نامہ کا نمونہ دفتر حج کمیٹی سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT