Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / حج ٹرمنل میں ایرکنڈیشن اور کنویر بیلٹ کی تنصیب کی ہدایت

حج ٹرمنل میں ایرکنڈیشن اور کنویر بیلٹ کی تنصیب کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 24 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز) وزار ت خارجہ نے حج 2015 ء کے انتظامات کے سلسلے میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ عازمین حج کی روانگی اور واپسی کے موقع پر حج ٹرمنل میں سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں۔ وزارت خارجہ حج اُمور کے ڈپٹی سکریٹری بھوپیندر کمار نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے جنرل منیجر کو مکتوب

حیدرآباد ۔ 24 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز) وزار ت خارجہ نے حج 2015 ء کے انتظامات کے سلسلے میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ عازمین حج کی روانگی اور واپسی کے موقع پر حج ٹرمنل میں سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں۔ وزارت خارجہ حج اُمور کے ڈپٹی سکریٹری بھوپیندر کمار نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے جنرل منیجر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہدایت دی کہ حج ٹرمنل کے علاقہ میں توسیع کرے ۔ اس کے علاوہ ٹرمنل کو مکمل ایرکنڈیشن سہولتوں سے آراستہ کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کو اس بات کی شکایات ملی ہیں کہ حج ٹرمنل میں بنیادی سہولتوں کی کمی ہے ۔ عازمین حج کی سامان کی منتقلی کیلئے کنویر بیلٹ کی عدم موجودگی کے سبب ضعیف عازمین کو سامان کی منتقلی میں دشواریوں کا سامنا ہے ۔ اس کے علاوہ صاف پینے کے پانی کی سربراہی ، معیاری پبلک اڈریس سسٹم کی عدم موجودگی اور عازمین کیلئے نشستوں کا بھی مناسب انتظام نہیں ۔ وزارت خارجہ کے عہدیدار نے عازمین حج کی روانگی اور اُن کی واپسی کے موقع پر استقبال کیلئے آنے والے افراد کو پارکنگ فیس سے مستثنیٰ قرار دینے کی بھی سفارش کی ہے ۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ حج 2015 ء کے انتظامات کے ضمن میں ان اُمور پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے ۔ واضح رہے کہ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے جوائنٹ سکریٹری شہری ہوابازی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے حج ٹرمنل میں بنیادی سہولتوں کی کمی اور آئندہ سال حج کے موقع پر ضروری انتظامات کے بارے میں توجہ مبذول کروائی تھی ۔ انھوں نے سنٹرل حج کمیٹی کے اجلاس میں بھی ان مسائل کو پیش کیا ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ مذکورہ سہولتوں کی کمی کے سبب حج 2014 ء کے عازمین کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ انتظامات کے سلسلے میں بارہا توجہ مبذول کروائی گئی تاہم حکام نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ عازمین کی روانگی اور اُن کے استقبال کیلئے بڑی تعداد میں لوگ پہونچتے ہیں لیکن اُن کی گاڑیوں کیلئے پارکنگ کا مناسب انتظام تک نہیں ہے ۔ انھوں نے حج ٹرمنل کے باہر گاڑیوں تک سمنٹ روڈ کی تعمیر کا مشورہ دیا تاکہ وہیل چیر پر جانے والے عازمین کی منتقلی میں سہولت ہو ۔ ایس اے شکور نے کہا کہ سمنٹ روڈ کی عدم موجودگی کے سبب سامان پر مشتمل ٹرالیز کی منتقلی میں دشواریوں کا سامنا ہے ۔ انھوں نے پاسپورٹ کی گمشدگی کی صورت میں عازمین کے امیگریشن مرحلے کی عاجلانہ تکمیل کی بھی سفارش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ شمش آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کے حکام نے اس سلسلے میں ریاستی حج کمیٹی سے ربط قائم کیا اور مرکز کی ہدایت کے مطابق آئندہ سال بہتر انتظامات کا تیقن دیا ہے ۔
جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کی عاملہ کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا محمود پٹیل قاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے مطابق جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا کی مجلس عاملہ کا اجلاس 25 دسمبر کو بعد نماز ظہر دفتر جمعیت علماء فرسٹ فلور مسجد چمن ، روبرو آصفیہ لائبریری ، افضل گنج بصدارت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش منعقد ہوگا ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9849037139 ۔ 9440193356 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT