Thursday , February 22 2018
Home / ہندوستان / حج کرائے میں اضافہ مایوس کن: حج سیوا سمیتی

حج کرائے میں اضافہ مایوس کن: حج سیوا سمیتی

وارانسی 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا حج سیوا سمیتی نے حج 2018 کے اعلان کو عازمین کیلئے مہنگا بتاتے ہوئے کرائے میں کمی کے مطالبے پر توجہ دینے کے برعکس کرائے میں اضافہ کر دینے کو مایوس کن قرار دیا ہے ۔ یہاں اردلی بازار میں حاجیوں کے استقبالیہ جلسے سے خطاب کر تے ہوئے سمیتی کے صدر اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق رکن حافظ نوشاد اعظمی نے آج کہا کہ وارانسی سے فی عازم کرایہ جہاں 92387روپئے طے کیا گیا ہے وہیں سرینگر کے عازم کو سفر حج کیلئے 190692روپئے ادا کرنے ہوں گے ۔اسی طرح کولکتہ سے 83027روپئے اور 115646 روپئے کرایا کسی طرح مناسب نہیں۔یہ اطلاع یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔ اعظمی نے موجودہ حکومت پرعازمین کے ساتھ بے اعتنائی برتنے اور وارانسی امبارکیشن پوائنٹ بند کرنے کی سوچ رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 2013 میں کی جانے والی 20 فیصد کی تخفیف 2017میں بحال تو کر دی گئی لیکن حج کوٹے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ اسی طرح پانی کے جہاز سے سفر حج کے معلنہ منصوبے پر بھی عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے 2022 تک مرحلہ وار سبسڈی ختم کرنے کا جو حکم دیا ہے اسے ابھی جاری رکھنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT