Tuesday , November 13 2018
Home / ہندوستان / حج کرائے میں کمی کی سپریم کورٹ میں درخواست

حج کرائے میں کمی کی سپریم کورٹ میں درخواست

نئی دہلی ۔ 6 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ حج کرنے والے ہندستانی حاجیوں کے سفرحج کے کرائے میں کمی اور ہوائی جہاز سے سفر حج کیلئے گلوبل ٹنڈر کیلئے حج سیوا سمیتی نے آج سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر دی جس کی سماعت 9 مارچ کو ہو گی۔اس عرضی میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ سفر حج کرنے والے ہندستانی حاجیوں کے ہوائی کرائے میں کمی کیلئے عدالت عظمی سے مداخلت اور ہدایت سے کام لینے کی درخواست کی گئی ہے ۔عرضی گزار حافظ نوشاد احمد اعظمی نے جو سمیتی کے صدر ہیں سفر حج کے کرائے کو عام کرائے سے تین گنا بتایا ۔ قبل ازیں حکومت عازمین حج کے فضائی سفر کے کرائے کا بڑا حصہ بطور سبسیڈی دیا کرتی تھی جس کی وجہ سے حج کا فضائی سفر کافی کم قیمت ہوا کرتا تھا۔ تاہم حج کرایہ میں سبسیڈی جاریہ سال سے برخاست کردی گئی ہے جس کی وجہ سے عازمین حج پر زبردست مالی بوجھ عائد ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT