Wednesday , December 19 2018

حج کرایہ کم کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی 8 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا حج سیوا سمیتی نے حج کمیٹی آف انڈیا سے حج 2018 کا ہوائی کرایہ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔سمیتی کے صدر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے مرکزی حج کمیٹی کے چیئر مین محبوب علی قیصر اور جوائنٹ سکریٹری حج وقف جان عالم سے ایک مکتوب کے ذریعہ جس کی نقل یہاں پریس کو جاری کی گئی ہے ، مطالبہ کیا ہے کہ دہلی، کلکتہ اور ممبئی سے بالترتیب 73697 روپے ، 83027 روپے اور 58254 روپے کرایہ بہت زیادہ ہے ۔ مسٹر اعظمی نے جو حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق رکن بھی ہیں، دعویٰ کیا کہ ان مقامات سے جدہ تک سفر بیس پچیس ہزار روپے میں کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے سری نگر سے 1096 92 روپے گوہاٹی سے 115646 روپے اور لکھنو اور وارانسی سے 80966 روپے اور 92387 روپے کے کرایوں کو بھی انتہائی مہنگا قرار دیا۔مبینہ مہنگے کرایوں کو عازمیں حج کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے مسٹر اعظمی نے کہا کہ ایک لاکھ 25 ہزار عازمین کے ایک ساتھ سفر کا کرایہ اور بھی کم ہونا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT