Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / حج کرایہ کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کرنے کا مطالبہ

حج کرایہ کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کرنے کا مطالبہ

۔18 فیصد جی ایس ٹی عازمین حج پر بھاری بوجھ
نئی دہلی، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حج سیوا سمیتی نے ہندوستانی عازمین کے حج کرایہ کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ قرار دینے کا وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے ۔وزیراعظم کے نام ایک مکتوب میں ، جس کی نقل پریس کو جاری کی گئی ہے ، سمیتی کے قومی صدر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے 2018 کے عازمین حج کے سفری اخراجات پر جی ایس ٹی نہ لگانے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ حج سبسڈی ختم ہوجانے سے مبینہ طور پر متاثر ہندوستانی حاجیوں کو اس سے بڑی راحت ملے گی۔انہوں نے استدلال کیا ہے کہ وزارت مالیات کا جی او ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کیا جاتا ہے مگر وزارت شہری ہوابازی اس جی او کو ماننے کے لئے تیار نہیں۔ مرکزی حج کمیٹی کے سابق رکن اعظمی نے کہا کہ 18فیصد جی ایس ٹی سے حج ان تمام حاجیوں کے لئے مہنگا ہوجائے گا جن کی اکثریت زندگی بھر کی کمائی جمع کرکے ایک مقدس مذہبی فریضے کو انجام دیتی ہے ۔ حج ویسے بھی کوئی تجارتی سفر نہیں، حکومت کو اس کا بھی پاس رکھنا چاہیے ۔

TOPPOPULARRECENT