Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / حج کیلئے ایران ۔ سعودی عرب بات چیت

حج کیلئے ایران ۔ سعودی عرب بات چیت

تہران۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایرانی وفد سعودی عرب کے سفر پر ہے تاکہ حج کے بارے میں بات کی جاسکے حالانکہ خلیجی حریفوں کے درمیان سفارتی بحران پایا جاتا ہے۔ ایران کی حج تنظیم کے سربراہ سعید اوہادی نے سرکاری نیوز ایجنسی ’’اِرنا‘‘ کے مطابق بتایا ہے کہ اس ضمن میں بات چیت جدہ میں منعقد کی جائے گی۔ 12 مئی کو وزیر ثقافت علی جنتی جو حج تنظیم کے اُمور کے نگران ہیں، نہوں نے کہا تھا کہ رواں سال حج کیلئے انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔ انہوں نے ریاض حکومت پر ’’سبوتاج‘‘ کا الزام عائد کیا تھا مگر سعودی عرب نے ایرانی عازمین حج کو روکنے کی تردید کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT