Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / حج کیلئے تقریباً 20ہزار درخواستیں وصول

حج کیلئے تقریباً 20ہزار درخواستیں وصول

دو محفوظ زمروںکیلئے بالترتیب 572 اور 853 امیدوار‘ عازمین کے 57پاسپورٹ جاری

دو محفوظ زمروںکیلئے بالترتیب 572 اور 853 امیدوار‘ عازمین کے 57پاسپورٹ جاری
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ (سیاست نیوز) حج 2015 ء کیلئے تلنگانہ اور آندھراپردیش میں درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ آج ختم ہوگئی اور ابھی تک ریکارڈ تعداد میں درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ دونوں ریاستوں سے مجموعی طور پر 20 ہزار سے زائد درخواستیں داخل کی گئیںجبکہ دونوں ریاستوں کا مشترکہ کوٹہ 5300 تک ہوسکتا ہے۔ اس طرح ہزاروں خواہشمندوں کو حج کی سعادت سے انتخاب میں محروم ہونا پڑے گا۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ اگرچہ درخواستوں کے ادخال کی مدت ختم ہوچکی ہے تاہم حج کمیٹی موصولہ درخواستوں کو کل رات تک سنٹرل حج کمیٹی کو آن لائین فیڈ کرے گی اور توقع ہے کہ درخواستوں کی تعداد 21,000 تک پہنچ جائے۔ گزشتہ سال مشترکہ ریاست میں جملہ 18080 درخواستیں داخل کی گئی تھیںجبکہ آج شام تک 19239 درخواستیں داخل کی گئیںاور مزید 1400 درخواستیں رات دیر گئے تک داخل کی جائیں گی۔ تلنگانہ میں پہلی مرتبہ درخواست داخل کرنے والوں کی تعداد 14274 ہے جبکہ 70 سال سے زائد محفوظ زمرہ کے تحت 572 اور تین مرتبہ انتخاب سے محروم افراد کے محفوظ زمرہ میں 853 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ آندھراپردیش سے 3336 تازہ درخواستیں داخل کی گئیں جبکہ پہلے محفوظ زمرہ کے تحت 148 اور دوسرے کے تحت 54 درخواستیں داخل کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ نیلور اور کریم نگر اضلاع سے درخواستوں کی وصولی ابھی باقی ہے اور توقع ہے کہ دونوں اضلاع سے مزید 1500 درخواستیں وصول ہوں گی۔ اسی دوران اسپیشل آفیسر کی کامیاب نمائندگی پر ریجنل پاسپورٹ آفس نے آج ایک دن میں 57 افراد کے پاسپورٹ جاری کردیئے ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے آج 61 عازمین کے پاسپورٹس کی اجرائی کیلئے سفارش کی تھی جن میں سے 4 کی پولیس انکوائری نہیں ہوئی جبکہ باقی 57 افراد کے پاسپورٹس جاری کردیئے گئے۔ پاسپورٹ آفس کی جانب سے ایک ہی دن میں اس قدر بڑی تعداد میں عازمین کے پاسپورٹس کی اجرائی پر حج کمیٹی کے عہدیداروں نے ریجنل پاسپورٹ آفیسر سے اظہار تشکر کیا۔ کل رات تک تمام حج درخواستوں کے سنٹرل حج کمیٹی کو ادخال کے بعد دونوں ریاستوں کے عازمین کی قطعی تعداد کا علم ہوگا۔ توقع ہے کہ دونوں ریاستوں کیلئے قرعہ اندازی 18 مارچ کو ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT