Saturday , April 21 2018
Home / شہر کی خبریں / حج کیلئے تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت 318 عازمین کا انتخاب

حج کیلئے تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت 318 عازمین کا انتخاب

حیدرآباد۔/4اپریل، ( پریس نوٹ ) صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خان اور ایکزیکیٹو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2018 کے لئے ریاست تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت 318 درخواست گذاروں کا انتخاب عمل میں لایا ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں ویٹنگ لسٹ میں جن درخواست گزاروں کے نمبر ایک سے لے کر 318 تک ہیں وہ 13 اپریل تک حج مصارف کی پہلی قسط کی رقم 81,000 روپئے جمع کروادیں اور بینک چالان کی رسید کے ہمراہ اپنا اوریجنل پاسپورٹ، ایک عدد کلر فوٹو گراف اور میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنس سرٹیفکیٹ ریاستی حج کمیٹی کے دفتر واقع حج ہاوز نامپلی میں جمع کروادیں۔ حج مصارف کی رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر32175020010 “Fee Type 25” میں یا پھر یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 318702010406009 میں یا راست آن لائین www.hajcommitte.in پر جمع کروائیں۔

TOPPOPULARRECENT