Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / حج ہاؤز میں پرائیویٹ سیکوریٹی ملازمین کی برخاستگی،سیکوریٹی پر سوالیہ نشان

حج ہاؤز میں پرائیویٹ سیکوریٹی ملازمین کی برخاستگی،سیکوریٹی پر سوالیہ نشان

 

حیدرآباد۔15اکتوبر(یواین آئی )حیدرآباد کے حج ہاؤز میں پرائیویٹ سیکوریٹی ملازمین کی برخاستگی سے حج ہاؤز کی سیکوریٹی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے ہیں۔سیکوریٹی ایجنسی سے حاصل کئے گئے ملازمین کو دومہینے قبل ہی برخاست کیاگیاتھا اس کے باوجود بھی پرائیویٹ سیکوریٹی ملازمین ایک مہینے تک اس لئے خدمات انجام دے رہے تھے کیونکہ ان کے کنٹراکٹ کی تجدید کی یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن عملی اقدام نہ کرنے پر خانگی سیکورٹی ملازمین بھی خدمات پر نہیں آرہے ہیں۔ اوقافی اراضیات کے تحفظ کے لئے مامور سیکوریٹی ملازمین کی خدمات سے استفادہ کیاجارہاہے ۔ عوام کا ماننا ہے کہ وقف بورڈ اورحج ہاؤز میں قائم دوسرے اداروں سے روزانہ سینکڑوں افراد رجوع ہوتے ہیں۔ ایسے میں سیکوریٹی کوتاہی مناسب نہیں ہے ۔ باب الداخلوں پر سیکوریٹی ملازمین کی عدم موجودگی سے کوئی بھی دفاتر میں داخل ہوسکتاہے ۔ ان دفاتر سے رجوع ہونے والوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT