Tuesday , October 23 2018
Home / شہر کی خبریں / حج ہاوز میں احمد شریف لائبریری کے تحفظ کی مساعی،مشیر اقلیتی امور حکومت تلنگانہ اے کے خاں کا دورہ

حج ہاوز میں احمد شریف لائبریری کے تحفظ کی مساعی،مشیر اقلیتی امور حکومت تلنگانہ اے کے خاں کا دورہ

حیدرآباد ۔ 7 ۔مارچ (سیاست نیوز) حج ہاؤز میں واقع احمد شریف لائبریری کے تحفظ کے سلسلہ میں حکومت نے تلنگانہ اردو اکیڈیمی کو ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خاں نے آج حج ہاؤز کی پہلی منزل پر واقع لائبریری کا معائنہ کیا ۔ یہ لائبریری منشائے وقف کے تحت قائم کی گئی ہے جس کی نگرانی وقف بورڈ کے ذمہ ہے ۔ اس لائبریری میں کئی نادر ، نایاب اور قیمتی کتابیں موجود ہیں جن کا تحفظ ضروری ہے۔ اے کے خاں نے آج لائبریری کے معائنہ کے دوران کتابوں کا مشاہدہ کیا اور ان کے تحفظ کی ذمہ داری اردو اکیڈیمی کو دینے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف موضوعات پر نادر کتابیں موجود ہیں جن کا اردو یا انگریزی میں ترجمہ کیا جاسکتا ہے ۔ لائبریری میں موجود قیمتی اثاثے کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ بہت جلد اردو اکیڈیمی کو اس لائبریری کے انتظامات تفویض کئے جائیں گے ۔ انہوں نے سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور سے خواہش کی کہ وہ کتابوں کے تحفظ کے سلسلہ میں ماہرین سے مشاورت کریں ۔ لائبریری میں موجود قیمتی اور نایاب کتابیں غیر محفوظ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT