Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حج ہاوز میں عازمین کے لیے قیام و طعام کے انتظامات پر اطمینان

حج ہاوز میں عازمین کے لیے قیام و طعام کے انتظامات پر اطمینان

صدر نشین وقف بورڈ کا دورہ ، عہدیداروں سے بات چیت
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اگست (سیاست نیوز) صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور کے ہمراہ حج ہاؤز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ بارش کے پیش نظر عازمین کو کسی بھی دشواری سے بچانے کیلئے وقف بورڈ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے محمد سلیم نے وقف بورڈ کے ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔ وقف بورڈ کے ملازمین کو حج کیمپ کی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ محمد سلیم نے بارش کے پیش نظر واٹر پروف ٹینٹ اور حج ہاؤز کی عمارت میں کئے گئے رہائشی انتظامات کا معائنہ کیا۔ بارش کے باوجود کسی بھی طرح سے عازمین کو کوئی دشواری نہیں ہوئی۔ پروفیسر ایس اے شکو رنے کہا کہ رہائش کے سلسلہ میں حج ہاؤز کی عمارت کافی ہورہی ہے کیونکہ ابتدائی قافلوں میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عازمین کی تعداد زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کے عازمین کی آمد کے بعد زیر تعمیر کامپلکس میں انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین نے قیام و طعام کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے مینٹننس کے عملہ کو ہدایت دی کہ وہ برقی کی بلا وقفہ سربراہی کو یقینی بنائے۔ اس کے علاوہ چاروں لفٹ کے مینٹننس پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ لفٹ کی کارکردگی کو بحال رکھنے کیلئے مینٹننس کی ٹیم 24 گھنٹے حج ہاؤز میں متعین کی گئی ہے۔ انہوں نے اسٹاف کو ہدایت دی کہ وہ مسجد کے وضو خانہ اور بیت الخلاء کی صفائی پر توجہ دیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT