Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / حج ہاوز کے قریب غیر مجاز اسٹالس برخاست ،شارٹ سرکٹ واقعہ کا حکومت نے سختی سے نوٹ لیا

حج ہاوز کے قریب غیر مجاز اسٹالس برخاست ،شارٹ سرکٹ واقعہ کا حکومت نے سختی سے نوٹ لیا

حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) حج ہاوز کے قریب کل رات پیش آئے شارٹ سرکٹ کے واقعہ کا حکومت نے سختی سے نوٹ لیا ہے۔ ایک طرف اس واقعہ میں محکمہ جات کی لاپرواہی کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تو دوسری طرف بلدی حکام نے حج ہاوز کے باہر غیر مجاز طور پر لگائے گئے تمام اسٹالس کو ہٹادیا ۔ پولیس کی بھاری جمعیت کے ساتھ آج گریٹر حیدرآباد مجلس بلدیہ کے عہدیدار حج ہاوز پہنچے اور تمام اسٹالس کو ہٹاکر مکمل صفائی کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ غیر مجاز اسٹالس نے غیر مجاز طور پر راست کنکشن کے ذریعہ برقی حاصل کی ہے اور ان کی لاپرواہی کے نتیجہ میں کل کا حادثہ پیش آیا ۔ الیکٹریسٹی کے عہدیداروں پر مشتمل ٹیم نے حج ہاوزکے اندرونی اور بیرونی حصہ میں برقی کنکشن کا جائزہ لیا تا کہ آئندہ شارٹ سرکٹ کے واقعات کا تدارک کیا جاسکے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل کے واقعہ میں چار مزدوروں کی ہلاکت کے بعد چیف منسٹر چندرا شیکھر راو نے پولیس اور بلدی حکام کو ہدایت دی کہ حج ہاوز کے باہر قائم کئے گئے اسٹالس کو ہٹایا جائے کیونکہ عہدیداروں نے بتایا کہ اسٹال ہولڈرس کی جانب سے غیر مجاز طور پر کنکشن حاصل کرنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔ برقی عہدیداروں کی رپورٹ کی بنیاد پر تمام بیرونی اسٹالس کو ہٹانے فیصلہ کیاگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان اسٹالس کے قیام میں حج کمیٹی کا کوئی رول نہیں ہے۔ بعض مقامی سیاسی قائدین کی اسٹال ہولڈرس کو سرپرستی حاصل تھی تاہم ان کی مداخلت کے باوجود حکام نے اسٹالس کی برخواستگی کا کام جاری رکھا ۔

TOPPOPULARRECENT