Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / حج ہاوز کے قریب کمرشیل کامپلکس کی تعمیر کی اجازت

حج ہاوز کے قریب کمرشیل کامپلکس کی تعمیر کی اجازت

حیدرآباد۔/20مئی، ( پریس نوٹ) ڈائرکٹر اقلیتی بہبود اور انچارج وقف بورڈ ایم جے اکبر نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ نے ریاستی وقف بورڈ کو حج ہاوز کے قریب ایک کمرشیل کامپلکس کی تعمیر کیلئے پلان منظور کرنے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو 4,60,50,185 روپئے کی ادائیگی سے وقف بورڈ کو استثنیٰ دیا ہے۔ وقف بورڈ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اظہا

حیدرآباد۔/20مئی، ( پریس نوٹ) ڈائرکٹر اقلیتی بہبود اور انچارج وقف بورڈ ایم جے اکبر نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ نے ریاستی وقف بورڈ کو حج ہاوز کے قریب ایک کمرشیل کامپلکس کی تعمیر کیلئے پلان منظور کرنے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو 4,60,50,185 روپئے کی ادائیگی سے وقف بورڈ کو استثنیٰ دیا ہے۔ وقف بورڈ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا اور ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی کی کوششوں اور کامیاب نمائندگی پر بھی اظہار تشکر کیا۔پرنسپل سکریٹری ایم جے گوپال نے مکتوب میں بتایا کہ تلنگانہ حکومت نے ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے حج ہاوز نامپلی کے قریب بلند عمارت تعمیر کرنے کیلئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سے اجازت کے حصول کیلئے درخواست دی تھی۔ دو بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور کے ساتھ 7منزلہ عمارت کی تعمیر کی اجازت حاصل ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT