Tuesday , April 24 2018
Home / ہندوستان / حج ہاؤز کی دیوار کا زعفرانی رنگ کیوں بدل گیا؟

حج ہاؤز کی دیوار کا زعفرانی رنگ کیوں بدل گیا؟

حکومت اترپردیش کی ریاستی حج کمیٹی کو نوٹس، محسن رضا کا بیان
لکھنؤ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے حج کمیٹی سے وضاحت طلب کی ہے کہ اس نے اپنے دفتر کی باؤنڈری وال کو دوبارہ رنگ کیوں کروایا جس کو حکومت کی طرف سے زعفرانی رنگ کیا گیا تھا۔ اترپردیش کے وزیر مملکت برائے مسلم اوقاف و حج محسن رضا نے اپنے محکمہ کے پرنسپال سکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ اترپردیش حج کمیٹی کے سکریٹری سے وضاحت طلب کریں۔ محسن رضا نے کہاکہ ’’حج کمیٹی کی سرحدی دیوار کو اترپردیش حج کمیٹی کے سکریٹری کی ہدایت پر زعفرانی رنگ کیا گیا تھا لیکن ایک دن بعد اس چار دیواری کا رنگ تبدیل کردیا گیا۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کن حالات کے تحت ایسا کیا گیا ہے‘‘۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ ’’زعفرانی رنگ کو دوسرے رنگ سے بدل دینے کے مسئلہ پر میڈیا میں کئی سوال اُٹھائے جارہے ہیں۔ چنانچہ یو پی حج کمیٹی کے سکریٹری کی طرف سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سات نکاتی نوٹس طلب کی گئی ہے۔ اس نکتہ پر بھی وضاحت طلب کی گئی ہے کہ پہلی مرتبہ کس کے احکام پر باؤنڈری وال پر رنگ کیا گیا تھا۔ محسن رضا نے اپنی نوٹس میں سوال کیاکہ ’’جب پہلے ہی ایک مرتبہ زعفرانی رنگ کیا جاچکا تھا، پھر کن حالات میں رنگ بدلنے کی ضرورت پیش آئی اور کس کے حکم پر یہ رنگ بدل گیا؟ وزیر نے دوسرا سوال یہ کیاکہ دوسری مرتبہ رنگ کرنے کا ذمہ دار کون ہے اور اس کی قیمت کون برداشت کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT