Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حج 2010 ء :پچاس فیصد یو ڈی ایف چارجس کی واپسی

حج 2010 ء :پچاس فیصد یو ڈی ایف چارجس کی واپسی

حیدرآباد۔/27ڈسمبر، ( سیاست نیوز) اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ حج 2010 کے حجاج کرام کو یو ڈی ایف چارجس کی 50 فیصد رقم کی واپسی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یو ڈی ایف چارجس کی 50 فیصد رقم کے تحت 487 روپئے حجاج کرام کو بذریعہ چیک روانہ کئے جارہے ہیں۔ ایر پورٹ پر فی حاجی 974 روپئے یو ڈی ایف چارجس کے طور پر حاصل کئے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے 50 فیصد رعایت کے اعلان کے بعد سنٹرل حج کمیٹی نے یہ رقم حاصل کی ہے۔ انہوں نے اضلاع کے حجاج کرام سے خواہش کی کہ وہ متعلقہ حج سوسائٹیوں سے ربط قائم کرتے ہوئے اپنے چیک حاصل کرلیں۔ حیدرآباد اور رنگاریڈی کے حجاج کرام تلنگانہ حج کمیٹی کے دفتر حج ہاوز نامپلی سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ 2010میں متحدہ آندھرا پردیش سے جملہ 9659 حجاج روانہ ہوئے تھے جن کی 37 لاکھ 29 ہزار 933 روپئے کی رقم واپس کی جارہی تھی۔ آندھرا پردیش کے حجاج کرام کی رقم 11 لاکھ 27 ہزار 892 روپئے متعلقہ حج کمیٹی کو روانہ کردیئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ جن حجاج کرام کا اس مدت میں انتقال ہوگیا ہے ان کی رقم نامزد کردہ افراد کو ادا کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT