Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / حج 2014ء کے بعد عمرہ ویزے پر سیاحتی سفر کی سہولت

حج 2014ء کے بعد عمرہ ویزے پر سیاحتی سفر کی سہولت

سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ پر توجہ ، سربراہ سعودی کمیشن فار ٹورازم شہزاد سلطان بن سلمان کا انکشاف

سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ پر توجہ ، سربراہ سعودی کمیشن فار ٹورازم شہزاد سلطان بن سلمان کا انکشاف
حیدرآباد۔ 11 اگست (سیاست نیوز) عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کا سفر کرنے والے عازمین اب عمرہ کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے دیگر شہروں کا سیاحتی سفر بھی کرسکیں گے۔ سعودی کمیشن فار ٹورازم کی جانب سے تیار کردہ منصوبہ کے مطابق حج 2014ء کے بعد جو عمرہ ویزے جاری کئے جائیں گے، ان کے ساتھ سیاحتی سفر کے لئے ویزا کے حصول کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ 65 ممالک سے تعلق رکھنے والے عازمین کو عمرہ ویزا کے ساتھ سعودی عرب کے دیگر شہروں کے سفر کی بھی اجازت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔سعودی کمیشن فار ٹورازم کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان کے بموجب اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں تاکہ سعودی عرب میں سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب میں موجود مقامات ِ مقدسہ بالخصوص حرمین و شریفین میں زائرین کی تعداد میں ہورہے بتدریج اضافہ پر کنٹرول کیلئے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں چونکہ مذہبی سفر مقدس کے دوران عازمین کو صرف مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سفر کی اجازت حاصل ہوتی ہے۔ اسی لئے عازمین کا طویل قیام ان ہی شہروں میں ہوتا ہے۔ سعودی کمیشن فار ٹورازم کی جانب سے سعودی عرب میں سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کے مقصد تیار کردہ منصوبے میں عازمین عمرہ کو سیاحتی ویزا فراہم کرنے کی تجویز شامل رکھی گئی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ سعودی شہریوں کیلئے سیاحت کے شعبہ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے بھی سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔عازمین کو فراہم کی جانے والی اس سہولت کے باعث معتمرین اپنے مقصد کے ساتھ ساتھ سعودی کے دیگر شہروں میں رہنے والے اپنے رشتہ داروں سے بھی ملاقات کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں مختلف شہروں کا دورہ کرتے ہوئے سیاحتی منصوبہ تیار کرپائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT