Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / حج 2014 کیلئے جملہ 18080 درخواستوں کی وصولی

حج 2014 کیلئے جملہ 18080 درخواستوں کی وصولی

محفوظ زمروں میں 1472 عازمین کا قرعہ اندازی کے بغیر انتخاب

محفوظ زمروں میں 1472 عازمین کا قرعہ اندازی کے بغیر انتخاب

حیدرآباد ۔ 6 اپریل ( پریس نوٹ) ریاست آندھراپردیش سے حج 2014 کے لئے جملہ 18080 درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ جن میں 16608 نئے درخواست گزار ہیں ۔ محفوظ زمروں میں 1472 عازمین نے درخواستیں دی ہیں جن کا قرعہ اندازی کے بغیر راست انتخاب عمل میں آچکا ہے ۔ اسپیشل آفیسر آندھراپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تمام اضلاع کے درخواست گزاروں کی درخواستوں کی تنقیح کا کام مکمل ہوچکا ہے ۔ قرعہ اندازی 16608 درخواست گزاروں میں سے ہوگی ۔ مرکزی حج کمیٹی نے ابھی کوٹہ اور قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ کوٹہ کا اعلان ہونے کے بعد حقیقی عازمین کی تعداد کا پتہ چلے گا ۔ ایکزیکیٹیو آفیسر ریاستی حج کمیٹی جناب عبدالحمید نے بتایاکہ سب سے زیادہ 9740 درخواستیں حیدرآباد سے وصول ہوئی ہیں جن میں 8839 نئے درخواست گزار اور 901 محفوظ زمرہ کے عازمین شامل ہیں ۔ درخواست گزاروں کی ضلع واری تفصیلات حسب ذیل ہیں ۔ ضلع عادل آباد میں جملہ درخواستیں 347 نئے درخواست گذار 323 محفوظ زمرہ 24 ۔ ضلع اننت پور میں جملہ درخواستیں 467 نئے درخواست گذار 440 محفوظ زمرہ 27 ۔ ضلع چتور میں جملہ درخواستیں 401نئے درخواست گذار 389محفوظ زمرہ 12۔ ضلع مشرقی گوداوری میں جملہ درخواستیں 93نئے درخواست گذار 85 محفوظ زمرہ 8 ۔ ضلع گنٹور میں جملہ درخواستیں 460 نئے درخواست گذار 446 محفوظ زمرہ 14 ۔ حیدرآباد میں جملہ درخواستیں 9740 نئے درخواست گذار 8839 محفوظ زمرہ 901 ۔ ضلع کڈپہ میں جملہ درخواستیں 452 نئے درخواست گذار 432 محفوظ زمرہ 20 ۔ ضلع کریمنگر میں جملہ درخواستیں 431 نئے درخواست گذار 407 محفوظ زمرہ 24 ۔

ضلع کھمم میں جملہ درخواستیں 190 نئے درخواست گذار 176محفوظ زمرہ 14 ۔ ضلع کرشنا میں جملہ درخواستیں 342 نئے درخواست گذار 322 محفوظ زمرہ 20 ۔ ضلع کرنول میں جملہ درخواستیں 759نئے درخواست گذار 706 محفوظ زمرہ 53۔ ضلع محبوب نگر میں جملہ درخواستیں 895 نئے درخواست گذار 825 محفوظ زمرہ 70۔ ضلع میدک میں جملہ درخواستیں 556نئے درخواست گذار 486 محفوظ زمرہ 70۔ ضلع نلگنڈہ میں جملہ درخواستیں 428 نئے درخواست گذار 395 محفوظ زمرہ 33 ۔ ضلع نیلور میں جملہ درخواستیں 132 نئے درخواست گذار 126 محفوظ زمرہ 6 ۔ ضلع نظام آباد میں جملہ درخواستیں 948 نئے درخواست گذار 857 محفوظ زمرہ 91 ۔ ضلع پرکاشم میں جملہ درخواستیں 102 نئے درخواست گذار 120محفوظ زمرہ 00 ۔ ضلع رنگاریڈی میں جملہ درخواستیں 779 نئے درخواست گذار 722محفوظ زمرہ 57۔ ضلع سریکاکلم میں جملہ درخواستیں 5 نئے درخواست گذار 5 محفوظ زمرہ 0 ۔ ضلع وشاکھاپٹنم میں جملہ درخواستیں 82 نئے درخواست گذار 80 محفوظ زمرہ 2 ۔ ضلع وجیانگرم میں جملہ درخواستیں 12نئے درخواست گذار 12 محفوظ زمرہ 0 ۔ ضلع ورنگل میں جملہ درخواستیں 387 نئے درخواست گذار 367 محفوظ زمرہ 20 ۔ ضلع مغربی گواوری میں جملہ درخواستیں 72 نئے درخواست گذار 66محفوظ زمرہ 6 ۔ جملہ میں جملہ درخواستیں 18080 نئے درخواست گذار 16608 محفوظ زمرہ 1472 ۔

TOPPOPULARRECENT