Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / حج 2014 کی درخواستوں کے حصول کیلئے عازمین کا ہجوم 15 مارچ آخری تاریخ

حج 2014 کی درخواستوں کے حصول کیلئے عازمین کا ہجوم 15 مارچ آخری تاریخ

حیدرآباد۔/4فروری، ( سیاست نیوز) حج 2014 کیلئے حج کمیٹی کے دفتر واقع حج ہاوز نامپلی میں درخواستوں کے حصول کیلئے عازمین حج کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دو دن میں حیدرآباد میں 4ہزار درخواستیں حاصل کی گئیں اور تقریباً 400 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ درخواستوں کی اجرائی اور ادخال کی آخری تاریخ 15مارچ مقرر کی گئی ہے۔ سنٹرل

حیدرآباد۔/4فروری، ( سیاست نیوز) حج 2014 کیلئے حج کمیٹی کے دفتر واقع حج ہاوز نامپلی میں درخواستوں کے حصول کیلئے عازمین حج کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دو دن میں حیدرآباد میں 4ہزار درخواستیں حاصل کی گئیں اور تقریباً 400 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ درخواستوں کی اجرائی اور ادخال کی آخری تاریخ 15مارچ مقرر کی گئی ہے۔ سنٹرل حج کمیٹی سے 20ہزار درخواست فارم وصول ہوئے تھے اور ہرضلع کو تقریباً 300 درخواست فارم روانہ کئے گئے ہیں۔ درخواست فارم کی قلت کے امکانات کو دیکھتے ہوئے نئے فارمس کی پرنٹنگ کا فیصلہ کیا گیاہے۔ سنٹرل حج کمیٹی نے ابھی تک حج 2014کے مکمل خرچ کی رقم کا تعین نہیں کیا۔

اس کے علاوہ آندھرا پردیش کیلئے کوٹہ کا تعین بھی باقی ہے۔70سال سے زاید عمرکے عازمین حج کا بغیر قرعہ اندازی کے راست انتخاب کرلیا جائے گا جبکہ مسلسل تین مرتبہ قرعہ اندازی میں انتخاب سے محروم عازمین حج کو بھی قرعہ اندازی کے بغیر منتخب کرلیا جائے گا۔ ان دو محفوظ زمروں کے عازمین حج سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ درخواستوں کے ادخال کے وقت اصل پاسپورٹ حوالہ کردیں۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور اور ایکزیکیٹوآفیسر ایم اے حمید کی نگرانی میں عہدیدار اورملازمین عازمین حج کی رہنمائی کررہے ہیں۔ درخواستوں کو پُر کرنے بعض رضاکارانہ تنظیموں کے والینٹرس حج ہاوز میں موجود ہیں جبکہ حج کمیٹی نے درخواستیں آن لائن کرنے کیلئے آؤٹ سورسنگ پر آپریٹرس کی خدمات حاصل کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT