Saturday , December 15 2018

حج 2015 کے خواہش مند حضرات کو پاسپورٹ بنوالینے کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا ہے کہ حج 2015 کے لیے ماہ جنوری سے درخواست فارم جاری اور قبول کئے جائیں گے جو حضرات و خواتین اس سال حج کی سعادت کے خواہش مند ہوں ان کو چاہئے کہ وہ فی الفور انٹرنیشنل پاسپورٹ کے لیے اپنی درخواست داخل کردیں ، کیوں کہ پاسپورٹ کے بغیر کسی کی در

حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا ہے کہ حج 2015 کے لیے ماہ جنوری سے درخواست فارم جاری اور قبول کئے جائیں گے جو حضرات و خواتین اس سال حج کی سعادت کے خواہش مند ہوں ان کو چاہئے کہ وہ فی الفور انٹرنیشنل پاسپورٹ کے لیے اپنی درخواست داخل کردیں ، کیوں کہ پاسپورٹ کے بغیر کسی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ جن امیدواروں کے پاس پاسپورٹ موجود ہوں وہ اس بات کی طمانیت حاصل کرلیں کہ ان کے پاسپورٹ کی میعاد مارچ 2016 تک کارکرد ہونی چاہئے ۔ جن کے پاسپورٹ اس مدت سے قبل ختم ہونے والے ہیں ان کو چاہئے کہ وہ اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروالیں ۔ ورنہ ان کی درخواست بھی قبول نہیں ہوسکے گی ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے مزید کہا کہ نئے قواعد کے مطابق ہر درخواست گذار کا اپنا بینک اکاونٹ موجود ہونا لازمی ہے ۔ اس لیے تمام خواہش مند افراد اگر ان کا بینک اکاونٹ موجود نہ ہو تو وہ اپنا بینک اکاونٹ کھلوالیں ، حج کی درخواست میں بینک کا آئی ایف ایس سی کوڈ نمبر بھی درخواست میں درج کرنا ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT