Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / حج 2015 کے لیے 5600 درخواستوں کی وصولی

حج 2015 کے لیے 5600 درخواستوں کی وصولی

عازمین کی رہنمائی کیلئے خصوصی کاونٹرس کا قیام ، پروفیسر ایس اے شکور

عازمین کی رہنمائی کیلئے خصوصی کاونٹرس کا قیام ، پروفیسر ایس اے شکور
حیدرآباد۔ /5فبروری، ( سیاست نیوز) حج 2015 کیلئے تلنگانہ حج کمیٹی کو ابھی تک 5600 درخواست فارم وصول ہوئے ہیں جن میں 70سال سے زائد عمر کے محفوظ زمرہ میں 120اور مسلسل چوتھی مرتبہ درخواست دینے والوں کے زمرہ میں 350درخواستیں وصول ہوئیں۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ حج درخواستوں کی خانہ پُری اور ادخال کیلئے حج ہاوز میں بڑی تعداد میں عازمین رجوع ہورہے ہیں۔ کمیٹی کی جانب سے عازمین کی رہنمائی کیلئے خصوصی کاؤنٹرس قائم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست فارم کے ساتھ 300/-روپئے جمع کرنے کیلئے دشواری سے متعلق عازمین کی شکایت پر یونین بینک آف انڈیا کا خصوصی کاؤنٹر حج ہاوز میں قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حج فارم راست طور پر حج کمیٹی کے دفتر کے علاوہ حج کمیٹی کی ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ مطبوعہ درخواست فارم کی زیراکس کاپی بھی قبول کی جارہی ہے۔ درخواست فارم کے ساتھ پاسپورٹ کی نقل اور دیگر دستاویزات کی دو زیراکس کاپیاں شامل کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن درخواستوں کے ادخال کی سہولت موجود ہے۔ اسی دوران حج ہاوز پہونچنے والے عازمین نے درخواستوں کی جانچ سے متعلق کاؤنٹرس کی تعداد میں اضافہ کی خواہش کی کیونکہ ایک کاؤنٹر کی وجہ سے عازمین کو اپنی باری کیلئے کافی انتظار کرنا پڑرہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT