Thursday , May 24 2018
Home / شہر کی خبریں / حج 2018ء کے منتخب این آر آئی عازمین حج کے پاسپورٹ جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

حج 2018ء کے منتخب این آر آئی عازمین حج کے پاسپورٹ جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 13 مارچ (پریس نوٹ) صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی، جناب محمد مسیح اللہ خان اور ایگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے اطلاع دی ہیکہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2018ء کے منتخب این آر آئی عازمین حج کی پاسپورٹ جمع کرنے کی تاریخ 15 اپریل 2018ء سے توسیع کرکے 30 اپریل 2018ء تک کردی گئی ہے۔ ایسے منتخب این آر آئی عازمین حج جنہوں نے اپنے پاسپورٹ ابھی تک تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی میں جمع نہیں کروائے ہیں، وہ اپنے پاسپورٹ 30 اپریل 2018ء تک تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی میں جمع کروادیں اور آخری تاریخ میں حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT