Saturday , February 24 2018
Home / شہر کی خبریں / حج 2018 کیلئے عمارتوں کے انتخاب کیلئے ٹیم کا انتخاب

حج 2018 کیلئے عمارتوں کے انتخاب کیلئے ٹیم کا انتخاب

پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی نامزد
حیدرآباد ۔22۔ نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے حج 2018 ء کیلئے مکہ مکرمہ میں عمارتوں کا انتخاب کرنے والی ٹیم میں شمولیت کیلئے پروفیسر ایس اے شکور ، اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی کو اجازت دیدی ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے احکامات جاری کئے۔ ریاستی حکومت بلڈنگ سلیکشن ٹیم نے شمولیت کیلئے پروفیسر ایس اے شکور کو نامزد کیا ہے اور انہیں عازمین حج کی عمارتوں کا انتخاب کرنے کیلئے دورہ سعودی عرب کی اجازت دی ہے۔ سعودی عرب کا یہ دورہ ڈیوٹی میں شمار ہوگا۔ دورہ کے تمام اخراجات بشمول فضائی کرایہ اور مکہ میں قیام کے اخراجات تلنگانہ حج کمیٹی سے ادا کئے جائیں گے اور ریاستی حکومت اس سلسلہ میں کوئی خرچ ادا نہیں کرے گی۔ تلنگانہ حکومت کی اجازت کے بعد مرکزی حکومت بلڈنگ سلیکشن ٹیم کا انتخاب کرتی ہے اور اس ٹیم میں شمولیت کیلئے متعلقہ حکومت کی اجازت ضروری ہے۔ اس ضرورت کی تکمیل کرتے ہوئے حکومت نے احکامات جاری کئے۔ پروفیسر ایس اے شکور سابق میں بلڈنگ سلیکشن ٹیم کے تحت سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں اور عمارتوں کے انتخاب میں ان کا اہم رول رہا۔

TOPPOPULARRECENT