Thursday , May 24 2018
Home / شہر کی خبریں / حج 2018 کیلئے فارمس کی 15 نومبر سے اجرائی

حج 2018 کیلئے فارمس کی 15 نومبر سے اجرائی

حیدرآباد ۔10۔ نومبر (سیاست نیوز) حج 2018 ء کیلئے سنٹرل حج کمیٹی نے درخواست فارمس کی اجرائی اور وصولی کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔ حج درخواست فارمس 15 نومبر سے جاری کئے جائیں گے اور 7 ڈسمبر تک قبول کئے جائینگے ۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ حج کمیٹی نے حج سیزن 2018 ء کے ایکشن پلان کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 15 نومبر تا 7 ڈسمبر فارمس کی اجرائی عمل میں آئیگی اور اسی مدت میں درخواستوں کو قبول کیا جائے گا ۔ جنوری کے پہلے ہفتہ میں عازمین حج کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی کی جاسکتی ہے۔ پروفیسر شکور نے کہا کہ 2018 میں حج کا ارادہ رکھنے والوں کو چاہئے کہ وہ پاسپورٹ تیار رکھیں۔ پاس پاسپورٹ موجود ہیں تو طمانیت حاصل کرلی جائے کہ وہ مشین پر پڑھے جانے کے قابل ہو اور 2019 ء تک کارکرد ہو۔ حج کیلئے انٹرنیشنل پاسپورٹ ضروری ہے۔ درخواست آن لائین داخل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج 2017 ء کے مقابلہ 2018 ء کے حج مصارف میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔ حج ہاؤز نامپلی میں درخواست فارمس کی اجرائی اور وصولی کیلئے وسیع تر انتظامات کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT