Tuesday , December 12 2017

حدیث

حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا ’’اﷲ تعالیٰ تمہاری صورتوں اور تمہارے مال و متاع کو نہیں دیکھتا ( یعنی اس کی نظرِ رحمت و عنایت میں تمہاری صورتوں اور تمہارے اموال کاکوئی اعتبار نہیں ہے ، کیونکہ اس کے نزدیک نہ تو اچھی یا بری صورت کی کوئی حیثیت ہے اور نہ مال و متاع کی کمی یا بیشی کی کوئی اہمیت ہے ) بلکہ وہ تمہارے دلوں کو اور تمہارے اعمال کو دیکھتا ہے (یعنی اس کے ہاں تو بس اس چیز کو دیکھا جاتا ہے کہ تمہارے دل میں یقین و صدق ، اور اخلاص وغیرہ ہے ، یانفاق اور ریا و سمعہ وغیرہ ، اسی طرح اس کے نزدیک اچھے اور بُرے اعمال کا اعتبار ہے جس کے مطابق وہ تمہیں جزا و سزا دیتا ہے ) ‘‘۔ (مسلمؒ)

TOPPOPULARRECENT