Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / حد سے زیادہ اعتماد کے باعث کانگریس کو تلنگانہ میں ناکامی

حد سے زیادہ اعتماد کے باعث کانگریس کو تلنگانہ میں ناکامی

انتخابی نتائج عارضی چیز ، ترجمان تلنگانہ کانگریس کمیٹی احمد علی کا بیان

انتخابی نتائج عارضی چیز ، ترجمان تلنگانہ کانگریس کمیٹی احمد علی کا بیان

حیدرآباد۔ 18 مئی (پریس نوٹ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان محمد احمد علی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو اس کے حد سے زیادہ اعتماد کے باعث تلنگانہ میں ناکامی ہوئی۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے تلنگانہ عوام کی جانب سے گزشتہ 60 سال سے کئے جارہے مطالبہ اور ان کی خواہش پر علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کو منظوری دی اور اس بات کے پیش نظر ہم پُراعتماد تھے کہ کانگریس کو تلنگانہ میں شاندار کامیابی حاصل ہوگی لیکن ایسا نہیں ہوسکا کیونکہ کانگریس کے عہد کو اور ان تمام برسوں میں کانگریس حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انجام دیئے گئے ترقیاتی کاموں سے عوام کو بہتر طور پر واقف نہیں کروایا گیا، تاہم انہوں نے کہا کہ کانگریس عوام کے فیصلہ کو قبول کرتی ہے اور ایک موثر اپوزیشن کا رول ادا کرے گی۔ تلنگانہ پردیش کانگریس پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ دوسری جماعتوں کے برعکس کانگریس پارٹی غریبوں، دلتوں، اقلیتوں اور عوام کے تمام طبقات کی ترقی میں یقین رکھتی ہے تاکہ گاندھی جی، پنڈت نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی کی خواہش کو پورا کیا جائے اور پارٹی کا ہر ورکر اس سمت میں کام کرتے ہوئے پارٹی کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انتخابی نتائج پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر احمد علی نے کہا کہ یہ ایک عارضی بات ہے جس میں عوام نے ایک دوسری جماعت کو موقع دیا ہے اور وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا وہ اس کے وعدوں کو پورا کرتی ہے یا نہیں۔

TOPPOPULARRECENT