Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حذف کردہ ووٹرس کے ناموں کو فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ

حذف کردہ ووٹرس کے ناموں کو فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ

صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار کی الیکشن کمیشن سے نمائندگی
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے الیکشن کمیشن پر گریٹر حیدرآباد سے چار لاکھ سیما آندھرا کے ووٹرس کے نام فہرست رائے دہندگان سے حذف کرنے کا الزام عائد کیا ۔ وہ آج یہاں سنٹرل الیکشن کمیشن سے ووٹرس کے ناموں کو خارج کرنے کے خلاف شکایت کرنے کے بعد میڈیا سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت مزید 25 لاکھ ووٹرس کو فہرست سے خارج کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ اس سلسلہ میں کمشنر بلدیہ مسٹر سومیش کمار پر حکومت کے ساتھ اہم رول ادا کرنے کا بھی الزام عائد کیا ۔ کیپٹن اتم کمار نے مزید کہا کہ اگر بوگس رائے دہندگان ہوں تو اس کو خارج کرنے کی وہ تائید کرتے ہیں تاہم اہل رائے دہندگان کو فہرست سے حذف کرنا نا مناسب ہے کیوں کہ عہدیداروں نے مکان کو مقفل یا پھر منتقلی کا نام دے کر ناموں کا اخراج کرنا مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر حذف کردہ ناموں کو فہرست رائے دہندگان میں شامل کریں ۔ انہوں نے کمیشن سے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ دیگر ریاستوں کے الیکشن آبزروس کا ریاست تلنگانہ میں تقرر عمل میں لائیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی پی سی سی ورکنگ پریسیڈنٹ ملوبٹی وکرامارک کے علاوہ سابق وزیر پنالہ لکشمیا ، سابق رکن اسمبلی ایم ششی دھر ریڈی اور دیگر بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT