Monday , September 24 2018
Home / عرب دنیا / حرمین سے منسلک جامعہ کا جلد آغاز ہو گا

حرمین سے منسلک جامعہ کا جلد آغاز ہو گا

مکہ المعظمہ۔ 29 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حرمین الشریفین کی مجلس انتظامی کے صدر الشیخ عبدالرحمان السدیس نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی دونوں مقامات مقدسہ یعنی حرمین الشریفین سے منسلک ایک جامعہ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس مجوزہ جامعہ میں مختلف دینی کورسز کی تعلیم کا بطور خاص اہتمام کیا جائے گا۔السدیس نے اس امر کا اعلان حرمین سے منسلک تعلیم

مکہ المعظمہ۔ 29 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حرمین الشریفین کی مجلس انتظامی کے صدر الشیخ عبدالرحمان السدیس نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی دونوں مقامات مقدسہ یعنی حرمین الشریفین سے منسلک ایک جامعہ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس مجوزہ جامعہ میں مختلف دینی کورسز کی تعلیم کا بطور خاص اہتمام کیا جائے گا۔السدیس نے اس امر کا اعلان حرمین سے منسلک تعلیمی انسٹیٹیوٹ برائَے سائنسی و لسانی علوم کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔الشیخ السدیس نے کہا ’’ انسٹیٹیوٹ کے طلبہ کی سائنسی اور لسانی علوم کے حوالے سے حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایک ایوارڈ کا اجراء کیا جائے گا۔ اس ایوارڈ کے اجراء سے تحقیق اور تجدید کا شوق رکھنے والے اسکالرز کو حوصلہ ملے گا۔السدیس نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم کیلئے غیر معمولی توجہ اور دلچسپی کا مظاہرہ کریں،

لیکن اس کا مقصد محض روزگار کا حصول نہیں ہونا چاہیے بلکہ اللہ کے ساتھ اپنی وفاداری و بندگی کے رشتے کو مضبوط کرنا اور اس کی خوشنودی ہونا چاہیے۔حرمین الشریفین کی مجلس انتظامی کے سربراہ نے مزید کہا علم کا حصول تکمیل ایمان کے تقاضوں کو سمجھنے، تقوے کے حصول اور خشیت الٰہی کیلئے ہونا چاہیے۔ تاکہ طلبہ اپنی زندگیوں کو اللہ کی بندگی اور فرمانبرداری میں گذار سکیں۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ ’’ طلبہ کو علوم کے حصول کے دوران اس چیز کا بھی اہتمام کرنا چاہیے کہ انہیں مستند اور جید صاحبان علم و ماہرین کی سند فراہم ہو، کیونکہ انٹرنیٹ ہی نہیں بعض اوقات کتب میں بھی غیر ثقہ معلومات دی گئی ہوتی ہیں‘‘۔اس موقع پر انہوں نے کہا علوم کو انسانوں کو باہم تقسیم کرنے یا یا تفرقے کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ تعلیم کے ذریعے ایک منصفانہ اور معتدل معلومات اخذ کی جانی چاہیے۔

TOPPOPULARRECENT