Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / حرمین شریفین میں نیکیوں کا ثواب زیادہ

حرمین شریفین میں نیکیوں کا ثواب زیادہ

دفتر سیاست میں عمرہ تربیتی کلاس، مفتی سید آصف الدین ندوی کا خطاب

حیدرآباد 10 جنوری (راست) ساری دنیا کا خالق اللہ ہے اور اسی خالق نے حرمین شریفین کو ساری زمین میں فضیلت و بزرگی بخشی ہے۔ ساری دنیا کی اول ترین مسجد کعبۃ اللہ ہے اور اسلام کے فرائض میں سے حج یہیں ادا ہوتا ہے۔ مدینہ منورہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہٖ و سلم کی ہجرت گاہ ہے اور وہیں روضۂ اطہر ہے اور اسلام کا مرکز و منبع ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی جنرل سکریٹری لبیک سوسائٹی نے روزنامہ سیاست کے اشتراک سے گولڈن جوبلی ہال دفتر سیاست میں منعقدہ ہفتہ واری عمرہ تربیتی کلاس میں کیا اور اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ حرم مکی میں ایک نماز کا ثواب ایک لاکھ نمازوں کے ثواب کے برابر ہے اور حرم مدنی میں ایک نماز کا ثواب پچاس ہزار نمازوں کے برابر ہے اور عمرہ کا ثواب یہ ہے کہ گناہ معاف ہوتے ہیں۔ غریبی دور ہوتی ہے، اللہ کی قربت نصیب ہوتی ہے۔ نیز تلبیہ کی خوبی یہ ہے کہ اس کو عمرہ و حج کرنے والے کی پہچان کہا گیا ہے اور جب وہ تلبیہ کہتا ہے تو ساری زمین اس کی ہم نوا بن جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT