Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / حرمین شریفین کی ہوٹلوں سے قطری شہریوں کو مالی رقوم واپس

حرمین شریفین کی ہوٹلوں سے قطری شہریوں کو مالی رقوم واپس

مکہ معظمہ ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں متعدد ہوٹلوں نے اْن تمام قطری شہریوں کی مالی رقوم واپس کر دی ہیں جنہوں نے ان ہوٹلوں میں قیام کیا تھا اور مقررہ مدت سے قبل ہی کوچ کر گئے یا پھر بکنگ کرا لینے کے بعد پہنچنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ یہ بات سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA نے بتائی۔یہ اقدام مملکت میں سیاحت اور قومی ورثے کی جنرل اتھارٹی کے مطالبے اور اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے خصوصی طور جائزہ لیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی برادر قطری شہریوں کے مفادات اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنے کا حکم جاری کیا تھا۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں باور کرایا گیا تھا کہ مملکت قطر کے برادر عوام کی حمایت اور ان کے امن و امان کے لیے سپورٹ جاری رکھے گی۔سیاحت کی جنرل اتھارٹی نے قطری برادران کی مالی رقوم کی جلد واپسی اور ان کے عدم نقصان پر مذکورہ ہوٹلوں کے ذمے داران کے اقدامات کو گراں قدر قرار دیا ہے

قطر کی صورتحال تشویشناک : جیمس میٹس
واشنگٹن ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیرِ دفاع نے قطر اور خطے کے دیگر عرب ملکوں کے درمیان جاری سفارتی تنازع کو ایک مشکل صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کے حل کیلئے امریکہ کو کردار ادا کرنا ہوگا۔پیر کی شب ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں ہونے والی سماعت کے دوران بیان دیتے ہوئے جیمس میٹس کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ قطر کیامیر شیخ ثانی کو وراثت میں ایک انتہائی مشکل اور سخت صورتحال ملی ہے لیکن وہ معاشرے کو صحیح سمت میں لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔امریکی وزیرِ دفاع نے کہا کہ صورتحال کی پیچیدگی سے قطعِ نظر کسی بھی طرح کے دہشت گرد گروہ کو مالی مدد کی فراہمی نظر انداز نہیں کی جاسکتی کیوں کہ یہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔

 

قطرکو سزا دینے کا فیصلہ مثبت اقدام ہے:ٹرمپ
واشنگٹن ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عرب اور مسلمان ممالک کی جانب سے خلیجی ریاست قطر کو دہشت گردی کی معاونت پر سفارتی بائیکاٹ کی صورت میں ’سزا دینے کا فیصلہ مثبت اقدام ہے۔ امریکا، قطر کو دہشت گردی کی مالی معاونت پر سزا دینے کا حامی ہے۔‘مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’وہ قطر اور خلیجی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو دیکھ رہے ہیں۔ قطرکو دہشت گردی کی مالی معاونت کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف جنگ کامیابی سے ہم کنار ہو گی۔قبل ازیں ایک دوسرے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کی مالی معاونت کرنے کے رد عمل میں بائیکاٹ کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT