Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حرم شریف مکہ معظمہ کے سانحہ پر اظہار رنج و ملال،صدر مجلس علماء دکن کا تعزیتی بیان

حرم شریف مکہ معظمہ کے سانحہ پر اظہار رنج و ملال،صدر مجلس علماء دکن کا تعزیتی بیان

حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن ، مولانا ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی سجادہ نشین روضہ بزرگ گلبرگہ شریف ، مولانا سید شاہ اکبر نظام الدین حسینی صابری ، مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی ، مولانا محمد خواجہ شریف، مولانا حافظ محمد عبداللہ ازہری ، مولانا سید حمید الدین شرفی ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید محمود صفی اللہ وقار پاشاہ قادری ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری ، مولانا سید بدیع الدین صابری اور مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری اراکین عاملہ نے گذشتہ جمعہ کو حرم شریف مکہ معظمہ میں ہوئے سانحہ پر رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ اچانک ایک بھاری بھرکم کرین کے گرنے سے مختلف ممالک سے آئے حرم شریف میں موجود 111 عازمین حج اس کرین کی زد میں شہید ہوگئے اور زائد از دو سو زخمی ہوئے ۔ اس اندوہناک واقعہ پر ہمارے دل ملول ہیں ۔ اللہ تعالی ان شہداء کو اعلیٰ علین میں جگہ عطا فرمائے ۔ ان کے لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔ نیز زخمیوں کو جلد اور مکمل صحت یاب فرمائے ۔ آمین ۔ جاں بحق و زخمی ہونے والے عازمین کے نام سعودی حکومت کی جانب سے فراخدلانہ مالی امداد اور زیر علاج زخمیوں کو آئندہ سال سعودی حکومت کی طرف سے حج ادا کرنے کی مکمل سہولتیں فراہم کرنے کا تیقن وغیرہ کی ہم ستائش کرتے ہیں ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جملہ عازمین حج کو صحت و عافیت کے ساتھ رکھے اور ان سب کے تمام مناسک حج کو ادا کرنے میں آسانی پیدا فرمائے اور ان کے حج و زیارت کو قبول فرمائے ۔ آمین ۔۔

TOPPOPULARRECENT