Sunday , January 21 2018
Home / عرب دنیا / حرم شریف میں انتہائی سخت سکیورٹی

حرم شریف میں انتہائی سخت سکیورٹی

جدہ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مکۃ المکرمہ میں مسجد حرام اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں تعینات سکیورٹی فورسیس کسی بھی صورتِ حال کا سامنا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ مختلف فورسیس سے وابستہ کمانڈرس نے آج یہ بات بتائی۔ ایک انتہائی اعلیٰ رتبہ کے عہدیدار میجر جنرل عبدالعزیز السولی نے کہا کہ مسجد حرام کی سکیورٹی سُرخ نشان پر ہے اور کسی ک

جدہ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مکۃ المکرمہ میں مسجد حرام اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں تعینات سکیورٹی فورسیس کسی بھی صورتِ حال کا سامنا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ مختلف فورسیس سے وابستہ کمانڈرس نے آج یہ بات بتائی۔ ایک انتہائی اعلیٰ رتبہ کے عہدیدار میجر جنرل عبدالعزیز السولی نے کہا کہ مسجد حرام کی سکیورٹی سُرخ نشان پر ہے اور کسی کو بھی یہ حد پار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو فورس بھی قائم کی گئی ہے جو ہنگامی صورتحال میں مسجد حرام کی موجودہ سکیورٹی فورسیس کے اعانت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام تر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے فورس کو پوری طرح تیار رکھا ہے۔

میجر جنرل یحییٰ الزہرانی نے بتایا کہ زائرین کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے 750 کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ نئے توسیعی علاقہ میں 320 کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ مسجد حرام کے تمام حدود اور اطراف و اکناف کے علاقوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نظر رکھی جائے گی۔ میجر جنرل خالد الحربی نے کہا کہ عصری آلات کے ذریعہ ہماری سکیورٹی ایجنسی جرائم کے ارتکاب سے پہلے ہی اسے روکنے کی کوشش کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فورسیس پوری طرح تیار ہیں اور کسی بھی صورتِ حال کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT