Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / حرم مکی میں متعدد زبانیں بولنے والے سیکورٹی اہلکار

حرم مکی میں متعدد زبانیں بولنے والے سیکورٹی اہلکار

مکتہ المکرمہ ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مسجد حرام (حرمِ مکی) میں ذمہ داریاں سرانجام دینے والے سیکورٹی اہلکاروں نے کئی زبانوں کے بولنے پر مہارت حاصل کر لی ہے۔ سیکورٹی اہلکار دنیا بھر سے آئے ہوئے معتمرین کے ساتھ رابطے اور بات چیت میں ان زبانوں کا استعمال کرتے ہیں۔ حرم شریف کی سیکورٹی کے لیے متعین اسپیشل فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد وصل الاحمدی کے مطابق سیکورٹی اہل کاروں کی تربیت کا سلسلہ پورا سال جاری رہتا ہے۔ اس دوران وہ تمام شعبوں سے متعلق وسیع پیمانے پر کورسز میں شریک ہوتے ہیں جن میں مختلف زبانوں کے کورسز بھی شامل ہیں۔ ان کورسز کا مقصد ایسے اہلکار تیار کرنا ہے جو مسجد حرام آنے والے اللہ کے مہمانوں کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آسکیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ بھی پیشکی جارہی ہے جس کو سعودی عرب کی جنرل سیکورٹی کے ادارے نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔ ویڈیو میں حرم مکی کے متعدد سیکورٹی اہلکاروں کو دکھایا گیا ہے جو مختلف زبانوں میں بات چیت کے ذریعے ، زائرین اور معتمرین کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے بولی جانے والی زبانوں میں عربی ، اردو ، انگریزی ، فرانسیسی وغیرہ شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT