Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حرم کعبہ عشق ربی میں دیوانگی کا مظہر

حرم کعبہ عشق ربی میں دیوانگی کا مظہر

زائرین حرمین سے مولانا پیر نقشبندی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری صدر کل ہند انجمن پیشوایان مذاہب نے آج یہاں کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ بندے جنہیں حرم کعبہ کا طواف نصیب ہوتا ہے ۔ نیک بخت ہیں وہ امتی جسے دربار نبوی ﷺ کی حاضری کا شرف حاصل ہوتا ہے ۔ مولانا پیر نقشبندی نے کہا کہ ایام حج کے درمیان جہاں بندہ عشق الہی سے سرشار ہو کر محبت خداوندی میں ہر دیوانگی کی حدوں سے گزرجاتا ہے لیکن وہیں جب مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کا رخ کرتا ہے تو اب ہر ایک حاجی پر ادب و احترام لازم ہوجاتا ہے ۔ یہاں تک کہ بارگاہ حضور سرور کائنات ﷺ میں بلند آواز کی بھی اللہ تعالیٰ نے پابندی عائد کی ہے ۔ مولانا جو زائرین حرمین شریفین کی اتحاد بھون بنجارہ ہلز میں منعقدہ وداعی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ عازمین حج کو اس مقدس سفر کے لیے مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے رب کو منانے اور سرکار مدینہ ﷺ کے شہر میں ہر لمحہ ہر پل یاد الہیٰ اور درود و سلام پر گزاریں ۔ کیوں کہ پتہ نہیں کہ یہ ساعتیں پھر نصیب ہوں یا نہ ہوں ۔۔

TOPPOPULARRECENT