Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / حریت لیڈر گیلانی کے داماد کی این آئی اے تحویل میں توسیع

حریت لیڈر گیلانی کے داماد کی این آئی اے تحویل میں توسیع

نئی دہلی ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے دہشت گردی کیلئے فنڈس کی فراہمی کے ایک مقدمہ میں حریت کانفرنس کے سخت گیر گروپ کے لیڈر سید علی شاہ گیلانی کے داماد کے بشمول چار کشمیری علحدگی پسندوں کی این آئی اے تحویل میں مزید 10 دن کی توسیع کردی ہے۔ خصوصی جج اور پی سائنی نے دیگر تین علحدگی پسندوں کو ایک ماہ کے لئے عدالتی تحویل میں دیدیا جن کی تحویل کے لئے این آئی اے نے درخواست نہیں کی تھی۔ سید علی شاہ گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ اور دیگر چھ ملزمین ایاز اکبر، پیرسیف اللہ، شہیدالاسلام، معراج الدین کلوال، نعیم خ اں اور فارو قاحمد ذار کو وادی کشمیر میں دہشت گردی اور تخریب کار سرگرمیوں کیلئے فنڈس فراہم کرنے کے الزامات کے تحت 24 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے قبل ازیں ان کی تحویل طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحقیقات کے ضمن میں انہیں مختلف مقامات پر لے جانا ضروری ہے۔ گیلانی کے داماد جموں و کشمیر پولیس کی تحویل میںتھے جنہیں عیدالفطر کے فوری بعد گھر پر نظربند رکھا گیا تھا۔
شہیدالاسلام اعتدال پسند حریت کانفرنس (میر واعظ عمر فاروق) کے ترجمان ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT