Friday , February 23 2018
Home / ہندوستان / حریت کانفرنس سے ملاقات کی پوری کوشش کروں گا: دنیشور شرما

حریت کانفرنس سے ملاقات کی پوری کوشش کروں گا: دنیشور شرما

سری نگر۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت کی طرف سے ’مسئلہ کشمیر‘ کے فریقینکے ساتھ مذاکرات کیلئے حال ہی میں تعینات کئے گئے مذاکرات کار دنیشور شرما نے کہا کہ وہ حریت کانفرنس سے ملاقات کی پوری کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کشمیر میں امن وامان جلد از جلد بحال ہو۔ اپنے پانچ روزہ دورہ پر جموں وکشمیر آنے والے شرما جو کہ انٹلیجنس بیور کے سابق سربراہ ہیں، نے گذشتہ دو دنوں کے دوران تقریباً 40 مختلف وفود کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے واحد رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی سے بھی ملاقات کی ۔

اسٹافنے اپنی ڈیوٹی انجام دی
انڈیگو ایرلائینس کا موقف
نئی دہلی ۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈیگو ایرلائینس نے آج گراؤنڈ اسٹاف اور پاسنجر کے مابین ہوئی لڑائی پر حکومت سے معذرت خواہی کی ، لیکن اپنا موقف برقرار رکھا کہ ملازم نے اپنی ڈیوٹی انجام دی ہے ۔ دہلی ایرپورٹ پر گزشتہ ماہ پیش آئے واقعہ کا ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد مرکزی وزیر شہری ہوابازی اشوک گجپتی راجو نے آزادانہ تحقیقات کاحکم دیا تھا ۔ انڈیگو کے صدر ادتیہ گھوش نے اشوک گجپتی راجو کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ پر مسافر سے اُسی دن معذرت خواہی کرلی گئی اور لڑائی میں ملوث ملازمین کو فوری معطل کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT