Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / حریت کانفرنس کی این آئی اے چھاپہ مار کاروائیوں کی شدید مذمت

حریت کانفرنس کی این آئی اے چھاپہ مار کاروائیوں کی شدید مذمت

سری نگر 17اگست (سیاست ڈاٹ کام ) بزرگ علیحدگی پسند راہنما سید علی گیلانی کی قیادت والی حریت کانفرنس نے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کے ذریعے حریت راہنما محمد شفیع ریشی اور دیگر کاروباریوں اور عام شہریوں کے گھروں پر چھاپے ڈالنے کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ حریت نے کہا کہ اگرچہ پہلے الطاف احمد شاہ، پیر سیف اللہ، ایاز اکبر، راجہ معراج الدین اور شاہد الاسلام کے گھروں سے کوئی قابل اعتراض شئے نہیں ملی، تاہم بے بنیاد الزامات میں پھنسانے کے لیے حق خودارادیت کی آواز بلند کرنا ہی ہندوستان کے لیے یہاں سب سے بڑا جرم تصور کیا جاتا ہے اور سیاسی انتقام گیری میں حکومت ہند یہاں اپنے گماشتوں کو بطور سہولت کار استعمال میں لاکر جموں کشمیر میں قبرستان جیسی خاموشی پیدا کرنا چاہتا ہے پاکستان سے مبینہ ٹیرر فنڈنگ کی جانچ کے سلسلے میں این آئی اے نے گزشتہ روز متعدد مقامات پر دھاوے کئے ہیں۔

 

 

شمالی کشمیر کے گریز سیکٹر میں مسلح تصادم، 2 جنگجو ہلاک
سری نگر 17اگست (سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں جمعرات کو ہونے والے ایک مسلح تصادم میں 2 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گریز کے کنڈلون جنگل میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے گذشتہ شام مذکورہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جنگل میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کا آمنا سامنا ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا ‘ سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کو خودسپردگی کی پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT