Monday , July 23 2018
Home / شہر کی خبریں / حریفوں پر زہر اگلنے کے لیے وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کا استعمال کیا

حریفوں پر زہر اگلنے کے لیے وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کا استعمال کیا

سی پی آئی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی کا الزام
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( این ایس ایس) : سی پی آئی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ان کے سیاسی حریفوں پر زہر اگلنے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے پارلیمنٹ کا استعمال کیا ہے ۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے سی پی آئی قائد نے مرکزی بجٹ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے دونوں تلگو ریاستوں کے ساتھ نا انصافی کی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی نے ان کے خطاب میں یہ تذکرہ نہیں کیا کہ مرکزی حکومت ریاست آندھرا پردیش کے لیے کیا کرنے والی ہے ۔ کانگریس اور ٹی آر ایس قائدین کے درمیان لفظی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے سدھاکر ریڈی نے کہا کہ وہ شخصی الزامات عائد کررہے ہیں جو سیاست میں اچھی بات نہیں ہے ۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پہلے سیاست میں شخصی تنقید کا آغاز کیا ۔ سدھاکر ریڈی نے سیاست دانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان کی تنقید کو پالیسی معاملات تک ہی محدود رکھیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT