حزب التحریر دولت اسلامیہ سے زیادہ خطرناک: رپورٹ

واشنگٹن۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ بنیاد پرست اسلامی گروپ حزب التحریر جو چالاکی سے عالمی جانچ سے بچا ہوا ہے، اپنے نظریات کی اشاعت میں مصروف ہے اور ممکن ہے کہ دولت اسلامیہ سے زیادہ خطرناک دہشت گرد بن جائے۔ اس کی موجودگی جنوبی ایشیاء میں محسوس کی جانے لگی ہے اور ہندوستان کے لئے بھی اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔ دولت اسلامیہ عراق اور شام میں خو

واشنگٹن۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ بنیاد پرست اسلامی گروپ حزب التحریر جو چالاکی سے عالمی جانچ سے بچا ہوا ہے، اپنے نظریات کی اشاعت میں مصروف ہے اور ممکن ہے کہ دولت اسلامیہ سے زیادہ خطرناک دہشت گرد بن جائے۔ اس کی موجودگی جنوبی ایشیاء میں محسوس کی جانے لگی ہے اور ہندوستان کے لئے بھی اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔ دولت اسلامیہ عراق اور شام میں خونریز کھیل کھیل رہی ہے اور ذرائع ابلاغ کی پوری توجہ اسی پر مرکوز ہے۔ دریں اثناء حزب التحریر خاموشی سے اپنا انفراسٹرکچر تعمیر کرنے میں مصروف ہے۔ نوجوانوں کو بنیاد پرستی کی تربیت دے رہی ہے اور عالمگیر سطح پر خلافت کے قیام کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ گروپ بڑی چالاکی کے ساتھ عالمی جانچ سے بچا ہوا ہے اور تقریباً 50 ممالک میں اپنے حامیوں کے ذریعہ اپنی بنیادیں مضبوط کرچکا ہے۔ ایک امریکی رسالہ نے اس بارے میں اپنی رپورٹ شائع کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT