Saturday , February 24 2018
Home / ہندوستان / حزب المجاہدین اور لشکرطیبہ کارکنوں

حزب المجاہدین اور لشکرطیبہ کارکنوں

کی جموں و کشمیر میں خودسپردگی
سرینگر ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حزب المجاہدین اور لشکرطیبہ کے ایک اوور گراونڈ کارکن نے آج جموں و کشمیر کے ضلع کلگام میں فوجی عہدیداروں کے سامنے خودسپردگی کردی۔ الطاف حسین حزب المجاہدین اور لشکرطیبہ سے قربت رکھتا تھا۔ مزید تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا گیا۔

’’پدماوتی‘‘ ہندوستانی خواتین کی کردارکشی کی کوشش : آر ایس ایس
نئی دہلی ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی ہندوستانی خواتین کی توہین اور ان کی کردارکشی کی کوشش ہے۔ ان کا کردار غلط طور پر پیش کیا گیا ہے۔ آر ایس ایس سے ملحق اکھل بھارتیہ اتہاس سنکلن یوجنا کے قومی جنرل سکریٹری بال مکن پانڈے نے الزام عائد کیا کہ آج کل فلمساز پیسے کمانے کیلئے تاریخی حقائق کو مسخ کررہے ہیں اور قومی فخر کو مجروح کررہے ہیں۔ وہ رانی پدماوتی کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس کا اہتمام اے بی آئی ایس وائی نے کیا تھا جو قدیم ہند کی تاریخ اور ثقافت کے شعبہ میں سرگرم تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانی پدماوتی ایک محترم شخصیت ہیں۔

TOPPOPULARRECENT