Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / حزب المجاہدین کا سوشیل میڈیا پر ویڈیو

حزب المجاہدین کا سوشیل میڈیا پر ویڈیو

نوجوانوں کوسیکوریٹی فورسیس سے ہتھیار چھیننے کا مشورہ
سرینگر ۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حزب المجاہدین کا ایک نیا ویڈیو سوشیل میڈیا پر منظرعام پر آیا ہے جس میں مسلح عسکریت پسندوں کو ایک دوسرے سے گلے ملتے اور مبارکباد دیتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس ویڈیو کے ذریعہ سابقہ کمانڈر برہان وانی نے جو مہم شروع کی تھی اس کی یاد دہانی کروائی گئی۔ برہان وانی کو تین ماہ قبل سیکوریٹی فورسیس نے انکاونٹر میں ہلاک کردیا تھا۔ یہ ویڈیو تقریباً 4.30 منٹ کا ہے جس میں 12 عسکریت پسند اپنے مخصوص لباس میں ہتھیار اٹھائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان میں وہ رائفلس بھی ہیں جو پولیس سے مبینہ طور پر چھینے گئے تھے۔ وہ ایک دوسرے سے گلے مل رہے اور ہنسی مذاق کررہے ہیں جس کا مقصد نوجوانوں کو راغب کرنا ہے۔ برہان وانی بھی نوجوانوں کو عسکریت پسندی کیلئے راغب کرنے سوشیل میڈیا کا استعمال کرتا تھا۔ حال ہی میں ایک اور ویڈیو بھی منظرعام پر آیا جس میں حزب المجاہدین کے نئے کمانڈر ذاکر راشد بھٹ نے نوجوانوں سے خواہش کی تھی کہ وہ سیکوریٹی فورسیس کے رائفلس چھین کر عسکریت پسندی میں شامل ہوجائیں۔

TOPPOPULARRECENT