Thursday , November 23 2017
Home / پاکستان / حزب المجاہدین کے خلاف امریکی اقدام ناانصافی

حزب المجاہدین کے خلاف امریکی اقدام ناانصافی

اسلام آباد ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو امریکہ کے فیصلہ پر جس کے تحت کشمیری عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کو ایک غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے، مایوسی ہوئی ہے۔ پاکستانی دفترخارجہ کے بیان میں جو آج جاری کیا گیا، امریکی اقدام کو ناانصافی قرار دیا گیا ہے۔ امریکہ نے فیصلہ کرتے ہوئے یہ بات پیش نظر رکھی تھی کہ تنظیم نے 70 سال تک کشمیریوں کی جدوجہد کی ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد کو اخلاقی، سفارتی اور سیاسی تائید جاری رکھے گا۔

TOPPOPULARRECENT