Thursday , October 18 2018
Home / ہندوستان / حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند شمالی کشمیر انکاؤنٹر میں ہلاک

حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند شمالی کشمیر انکاؤنٹر میں ہلاک

سرینگر 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند بشمول پی ایچ ڈی اسکالر سے دہشت گرد بن جانے والا منان بشیر وانی فوج کے ساتھ ایک انکاؤنٹر کے دوران ہندواڑہ کے مقام پر جو شمالی کشمیر کا ایک سرحدی ضلع ہے، ہلاک کردیئے گئے۔ انکاؤنٹر آج علی الصبح شروع ہوا جبکہ ہندواڑہ کے علاقہ ستگونڈ میں باوثوق ذرائع سے 27 سالہ وانی کی دیگر دو عسکریت پسندوں کے ساتھ موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ انکاؤنٹر کے مقام سے باہر نکلنے پر تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس اور فوجی ذرائع نے کہاکہ محصورہ عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ آج 11 بجے دن تک جاری رہا اور 11 بجے دن اِس کا اختتام عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT