Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / حساس معلومات فیس بک اور واٹس اپ پر شائع نہ کرنے کی وزارت داخلہ کی افواج کو ہدایت

حساس معلومات فیس بک اور واٹس اپ پر شائع نہ کرنے کی وزارت داخلہ کی افواج کو ہدایت

نئی دہلی ۔13ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزارت داخلہ نے مرکزی نیم فوجی فوریس جیسے سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کو ہدایت دی ہے کہ حساس معلومات کا اپنے شخصی فیس بک صفحہ یا واٹس اپ پر انکشاف نہ کریں اور نہ سوشل میڈیا پر تصویریں شائع کریں۔ تازہ ترین ہدایت نامہ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے ان اطلاعات کے بعد جاری کیا گیا ہے کہ نیم فوجی فورس کے فوجیوں نے بعض سرگرم بغیر پائیلٹ کی فضائی گاڑیوں کی تصویریں اپنے سوشل میڈیا صفحات پر شائع کی ہے ۔ یہ ڈرون طیارے چھتیس گڑھ کے نکسلائٹس زیراثر استعمال کئے جارہے ہیں ۔ ان کا ایک وسیع بیڑہ اور دیگر دفاعی حکمت عملیاں قومی ٹکنیکل تحقیق تنظیم کی جانب سے حال ہی میں ریاست کی صیانتی افواج کو منتقل کی گئی ہیں تاکہ انسداد نکسلائٹس کارروائیوں کو موثر بنایا جاسکے ۔ ذرائع کے بموجب سراغ رساں محکموں نے اس بات کا پتہ چلاکر مرکزی حکومت داخلہ کو اطلاع دی تھی جس کی بنیاد پر فوج اور اس کے کمانڈرس کو صیانتی خلاف ورزی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ پر مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے سرزنش کا نشانہ بنایا گیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT