Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حساس مقامات پر 100 سے زائد سی سی کیمروں کی تنصیب

حساس مقامات پر 100 سے زائد سی سی کیمروں کی تنصیب

کوہیر میں ڈی ایس پی این روی کا صحیفہ نگاروں سے خطاب

کوہیر ۔ /18 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر این روی ڈی ایس پی ظہیرآباد نے کوہیر منڈل پولیس اسٹیشن کا دورہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ حلقہ اسمبلی کے تمام سرحدی علاقوں میں اور دیگر حساس مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے مہیندر اینڈ مہیندرا کمپنی کے تعاون سے 100 سے زائد سی سی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوہیر منڈل کے موضع کتور ڈی سے لیکر موضع چراغ پلی تک ہر چوراستہ کے علاوہ ریلوے اسٹیشن بس اسٹانڈ پر نصب کئے جارہے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد تلنگانہ کا بارڈر کا علاقہ ہے یہاں پر پڑوسی ریاستوں کرناٹک ، مہاراشٹرا سے غیر سماجی عناصر آسانی سے داخل ہوکر کرائم کرکے فرار ہوجارہے ہیں ۔ سرحدی علاقوں میں چوکسی بڑھادی جارہی ہے ۔ محکمہ آبکاری اور محکمہ پولیس نے غیرقانونی کاروبار گڑمبہ گانجہ کے علاوہ دیگر نشیلی چیزوں کے اسمگلروں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ حالات نشہ میں ڈرائیونگ کرنے والوں کو سخت انتباہ دیا ۔ دھابوں ، ہوٹلوں میں بیٹھاکر شراب نوشی کرنے والوں اور مالکوں کو سخت کارروائی کی جائے گی ۔ گزشتہ چند دن قبل قومی شاہراہ پر واقع دو فرٹیلائیزر کی دوکانات میں سرقہ کی واردات پیش آئی ہے ۔ راتوں میں پٹرولنگ میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا راتوں میں سفر کرنے والے مقامی لوگ اپنی جان پہچان کے دستاویزات آدھار کارڈ یا پھر ووٹر کارڈ اپنے ساتھ رکھیں تاکہ مقامی اور غیر مقامی لوگوں کی شناخت ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT